ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: پرورگا علاقہ میں قومی شاہراہ فورلین تعمیر کی مخالفت : غریب عوام سےانصاف کا مطالبہ

بھٹکل: پرورگا علاقہ میں قومی شاہراہ فورلین تعمیر کی مخالفت : غریب عوام سےانصاف کا مطالبہ

Mon, 13 Mar 2017 19:56:28    S.O. News Service

بھٹکل:13/مارچ    (ایس او نیوز) تعلقہ کے پرورگا علاقہ میں  نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران صرف ایک فرد کی خاطر ترڈی  بلیو پرنٹ بدل کرقومی شاہراہ کو فورلین میں منتقلی کے کام کو جاری رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے علاقہ کے عوام نے پیر کو بھٹکل اے سی کو میمورنڈم سونپا۔

فورلین منتقلی کاکام جاری ہے، جو لوگ اپنی زمینات کی قربانی دئیے ہیں انہیں معاوضہ بھی اداکیا چکا ہے، لیکن زمین مالکان میں سے ایک شخص فورلین کے لئے اپنی زمین دینےپر اعتراض جتایاہے، ان کے حق کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے افسران نے متعلقہ زمین کی حد سے باہر شاہراہ تعمیر کرنے کے لئے بلیو پرنٹ  میں ترمیم کیا ہے، متعلقہ زمین کے سامنے والی زمین کو اپنی تحویل میں لینے کے لئے افسران محکمہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو غریب عوام کے دس بارہ دکانیں ، گھر زمینات کھوکر بے انصافی کا شکار ہونگے۔ اپنی زمینات کھونے سے ہماری زندگی سڑک پر آجائے گی ، ہم لوگ بہت غریب ہیں، ترمیم شدہ بلیوپرنٹ کے مطابق کام کو رد نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کرنےکی میمورنڈم میں دھمکی دی گئی ہ ے۔ اس موقع پر شنکر نائک، راگھو نائک، منجوناتھ نائک، ایرپا آچاری ، ناگپا نائک، بھاسکر آچاری ، چندرو، اُدئیے نائک وغیرہ موجود تھے۔

 


Share: